2 نومبر، 2025، 7:32 PM

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے، مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

امریکی مطالبات ختم نہیں ہوں گے، مزاحمت ضروری ہے، لاریجانی

ایرانی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکی مطالبات کبھی ختم نہیں ہوں گے لہذا مزاحمت ہی راہ حل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے لامحدود مطالبات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی عوام کو قومی مزاحمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔  

تہران میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن بالخصوص امریکہ پہلے ایران کی یورینیم افزودگی پر اعتراض کرتا ہے اور اس کے بعد میزائل پروگرام کو محدود کرنے اور خطے میں ایران کے کردار کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کا مطالبہ کرے گا۔  

لاریجانی نے کہا کہ اب وہ افزودگی کے خلاف ہیں حالانکہ یہی لوگ پہلے اس کی منظوری دے چکے تھے۔ ان کے مطالبات کبھی ختم نہیں ہوتے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو ان مطالبات کے سامنے جھکنے کے بجائے قومی مزاحمت اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مذاکرات کے خلاف نہیں ہے، لیکن ایسے مذاکرات ہونے چاہئیں جو حقیقی ہوں، پہلے سے طے شدہ نتائج پر مبنی نہ ہوں۔

News ID 1936262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha